
پی پی رہنما اور سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے ملکی سیاست سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی۔
منظور وسان نے سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، دو مہینے بہت اہم ہیں، عمران خان کیلئے ایک کے بعد ایک بحران آئے گا۔
انہوں نے اپنے خوابوں کی روشنی میں کہاکہ اسی سال عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں،عمران خان کیلئے 23 مارچ تک دن بہت اہم ہیں ، عمران خان سے ایسے فیصلے کروائے جائیں گے جو مستقبل میں ان کے لیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
پی پی رہنما منظور وسان نے کہاکہ آج باہر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے آپسی اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں، حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ‘وزیراعظم نے اپنے نورتنوں کو تعریفی اسناد نہیں بلکہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا ’
صحافی نے سوال کیا کہ 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان بطور وزیراعظم شریک ہونگے؟
منظور وسان نے کہاکہ ممکن ہے عمران خان کی جگہ کوئی اور شرکت کرے۔
صحافی نےپوچھا کیا کہ اس سب کے پیچھے کون ہے جو ڈوریاں ہلا رہا ہے؟
پی پی رہنما نے جواب دیاکہ پیچھے جو ہوتے ہیں وہ نظر نہیں آتے، حالات سنگین نظر آ رہے ہیں میں خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News