
حکومت صنعتوں کے لیے بڑی ایمنسٹی سکیم کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔ حکومت پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ کا فیروز پور روڑ انڈسٹریل ایسوسی ایشن(فرایا) کے وفد کے فیڈریشن چیمبر لاہور کے دورہ کے موقع پر کہنا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی تجویز پر حکومت صنعتوں کے لیے بڑی ایمنسٹی سکیم کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کے لیے ایف پی سی سی آئی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی کیونکہ بنیادی انفراسٹرکچر نئے کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ضروری حیثیت رکھتا ہے۔حکومت پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرے گی۔ حکومت کی طرف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن پر منحصرسروسز کے سیکٹرز میں کمپنیوں اور فری لانسرزکے لیے اعلان کردہ مراعات کا خیر مقدم کرتے ہیں
عرفان اقبال شیخ اور محمد ندیم قریشی نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے اور کاروباری لاگت کو کم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان سے بات کی ہے، توقع ہے جلد ایس ایم ایز سمیت تمام صنعتوں کے لیے بڑا ریلیف پیکج دیا جائے گا۔
اس ضمن میں فرایا کے چیئرمین تنویر احمد شیخ نے صنعتوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ واسا کے ٹیرف ریٹ کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر پالیسیز بنائی جائیں۔اجلاس سے خواجہ شاہ زیب اکرم،محمد علی میاں،میاں ابو ذر شاد،نصیر بٹ،عدنان خالد بٹ،زاہد بیگ،شفیق احمد،خالد حسین مرزا،رفعت ملک، شائستہ ریاض و دیگر نے صنعتوں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News