Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو گلی کوچوں میں جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو گلی کوچوں میں جائیں گے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق پارلیمان کے ذریعے نیازی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نیازی جو زبان اور ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے وہ قابلِ مذمت ہے۔

شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان کی حکومت کے دن قریب آچکے ہیں، ہم اس قسم کے ماحول سے نمٹنے کا زندگی بھر کا تجربہ رکھتے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کی کیفیت باولے جیسی پو چکی ہے، یہ پیدائشی طور پر شرافت سے محروم ہے پتا نہیں یہ کس معاشرے میں پلا بڑھا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ گالیاں دیتے اور بداخلاقی کرتے ہو، آپکی زبان بتا رہی ہے آپ وزیر اعظم کے عہدہ پر بیٹھنے کے اہل نہیں

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہوتا ہے پاگل ایک ہوتا ہے باولا وہ کیفیت ہوچکی ہے اسکی، عمران خان سن لو ہم تمہیں جام کرنا جانتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہ کس طرح اسلام آباد میں ڈی چوک پر عوام کو بلانے کی بات کررہا ہے،الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں عدم اعتماد پیش ہوگئی تو کس طرح عوام میں جارہا ہے؟

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا دعوی ہے ہمارے پاس اکثریت موجود ہے سیاسی جنگ لڑو، اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو گلی کوچوں میں جائیں گے۔ جس قیمت پر اسکا خاتمہ ہوگا ہم آگے بڑھیں گے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اظہار افسوس کے لئے آیا تھا، کل جمعیت علماء اسلام کے ارکان کے ساتھ ظلم و بربریت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے بدترین مثال پارلیمان کی تاریخ میں نہیں ملتی، مولانا فضل الرحمان نے انتہائی بردباری اور تحمل کا راستہ اپنایا، عمران نیازی اب بھگوڑا ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق پارلیمان کے ذریعے نیازی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نیازی جو زبان اور ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے وہ قابلِ مذمت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم عمران نیازی کو ملک کو ترقی کے ٹریک سے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے، کرپشن عمران خان کے گھر میں ہے، عمران خان کی بہن علیمہ خان کے پاس بیرون ملک جائیدادیں کہاں سے آئیں؟

Advertisement

  ان کا کہنا تھا کہ تم جس طرح کی زبان استعمال کر رہے اسکی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں، میں تمہیں خبردار کرتا ہوں کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھو ورنہ ہمیں قابو کرنا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی کے لیے آنے والا پیسہ کیوں ڈیکلیئر نہیں کیا، تم کہتے ہو شہباز شریف بوٹ پالش کرتا ہے تم کیا کرتے ہو؟ ہماری فوج نے قربانی دی اور تم نے لندن میں بیٹھ کر فوج کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حرام حرام کی باتیں کررہے ہو، تم اے ٹی ایم کے پیسوں کا حرام کھاتے رہے ہو، تم ڈی چوک آنا چاہتے ہو تو آو ہم تمہیں ناکوں چنے چبوائیں گے، تمہارا وزیر داخلہ شیخ حرام ہے، میں اسکو اچھی طرح جانتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر