
شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل ای پاسپورٹ کا اجراء کرینگے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل ای پاسپورٹ کا اجراء کرینگے، نئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں الیکٹرانک چپ استعمال کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ میں جدید ترین 29 نئے سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، ای پاسپورٹ 2004 کے بعد پاکستانی سفری دستاویز کی سب سے بڑی اپگریڈیشن ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ای پاسپورٹ سے دنیا بھر کے ائیر پورٹس پر ای گیٹ کی سہولت سے استفادہ کیا جاسکے گا، ابتدائی طور پر ای پاسپورٹ کی سہولت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لیے ہوگی۔
Advertisementای پاسپورٹ سے دنیا بھر کے ائیر پورٹس پر ای گیٹ کی سہولت سے استفادہ کیا جاسکے گا۔
ابتدائی طور پر ای پاسپورٹ کی سہولت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لئے ہوگی۔
2/2— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 29, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News