
عوام کمزور نہ پڑیں اور وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دیں، اداکار ہارون شاہد کا عوام کو مشورہ۔
جہاں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر دیگر اداکار اپنے نظریے اور رائے کا اظہار کر رہے ہیں وہیں مشہور اداکار ہارون شاہد نے بھی ملکی صورتحال پر عوام کو مشورہ دے ڈالا ہے۔
ہارون شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ خود کو کمزور نہ پڑنے دیں اور وزیرِ اعظم کا ساتھ دیں۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اہم بات یہ ہے کہ آج آپ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وزیرِ اعظم کو ہم میں سے ہر ایک کی ضرورت ہے!‘
All that matters is whether you stand behind Imran Khan today or not. He’ll need each one of us! This is the time. Do not let this pull you down. 🇵🇰♥️ #ImranKhan
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) March 30, 2022
ہارون شاہد نے یہ بھی لکھا کہ ’یہی وقت ہے، خود کو کمزور نہ پڑنے دیں‘۔
اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’اُنہیں یاد ہے کہ وہ 2014 میں لالک چوک ڈی ایچ اے لاہور میں فٹ پاتھ پر بیٹھے سوچ رہے تھے کہ عمران خان کیسے وزیراعظم بنیں گے‘۔
In 2014 I remember sitting on the sidewalk at Lalik Chowk DHA Lahore and thinking how will Imran Khan ever make it as the PM. He did so in 4 years because we all stood by him. The good news is that today there are more people supporting him than before. Elections are a year away!
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) March 30, 2022
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اور عمران خان نے 4 سال میں وزیرِ اعظم بن کر دکھادیا کیونکہ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے تھے اور اچھی خبر یہ ہے کہ آج پہلے سے زیادہ لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں‘۔
ہارون شاہد نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’عمران خان ملک کے واحد قومی لیڈر ہیں یعنی یہ لوگ عمران خان کو گرا کر قومی حاکمیت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔
They are trying to make a Quami Hakoomat by toppling the only Quami Leader in the country i.e. Imran Khan. Otherwise, Sharifs are only relevant in central Punjab, Fazlu in KP and Zardari/Bhutto in Sindh. #ہر_سازش_ہوگی_ناکام
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) March 30, 2022
اداکار نے اپنے پیغام میں قوم کو خبردار بھی کیا کہ’اگر ایسا ہوا تو شریف صرف وسطی پنجاب میں، فضلو خیبر پختونخواہ میں اور زرداری/بھٹو سندھ تک ہی محدود ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News