Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن اور عمران خان میں سے کس کا انتخاب کریں؟ ہارون شاہد کا عوام کو مشورہ

Now Reading:

اپوزیشن اور عمران خان میں سے کس کا انتخاب کریں؟ ہارون شاہد کا عوام کو مشورہ

عوام کمزور نہ پڑیں اور وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دیں، اداکار ہارون شاہد کا عوام کو مشورہ۔

جہاں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر دیگر اداکار اپنے نظریے اور رائے کا اظہار کر رہے ہیں وہیں مشہور اداکار ہارون شاہد نے بھی ملکی صورتحال پر عوام کو مشورہ دے ڈالا ہے۔

ہارون شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ خود کو کمزور نہ پڑنے دیں اور وزیرِ اعظم کا ساتھ دیں۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اہم بات یہ ہے کہ آج آپ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں‘۔

Advertisement

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وزیرِ اعظم کو ہم میں سے ہر ایک کی ضرورت ہے!‘

ہارون شاہد نے یہ بھی لکھا کہ ’یہی وقت ہے، خود کو کمزور نہ پڑنے دیں‘۔

Advertisement

اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’اُنہیں یاد ہے کہ وہ 2014 میں لالک چوک ڈی ایچ اے لاہور میں فٹ پاتھ پر بیٹھے سوچ رہے تھے کہ عمران خان کیسے وزیراعظم بنیں گے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اور عمران خان نے 4 سال میں وزیرِ اعظم بن کر دکھادیا کیونکہ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے تھے اور اچھی خبر یہ ہے کہ آج پہلے سے زیادہ لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں‘۔

Advertisement

ہارون شاہد نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’عمران خان ملک کے واحد قومی لیڈر ہیں یعنی یہ لوگ عمران خان کو گرا کر قومی حاکمیت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

اداکار نے اپنے پیغام میں قوم کو خبردار بھی کیا کہ’اگر ایسا ہوا تو شریف صرف وسطی پنجاب میں، فضلو خیبر پختونخواہ  میں اور زرداری/بھٹو سندھ تک ہی محدود ہیں‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
نیا البم یا نیا تنازع؛ ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداح برہم
مداحوں کا انتظار ختم؛ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیشرفت
مس یونیورس 2025 میں امارات کی انٹری؛ مریم محمد سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر