
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے کہ میں دباؤ میں آجاؤں گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت کی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی، یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ میں دباؤ میں آ جاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دے گی وہ کس کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News