Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن

Now Reading:

شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشن سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سینئر افسران نے شرکت کی، حکام الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی پر جاری کام پر بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن نے کام کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا، تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو نظر ثانی کے کام کی مکمل نگرانی اور مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد کی حلقہ بندی کے شیڈول پر بریفنگ دی گئی، الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ابتدائی حلقہ بندیاں 15 اپریل کو شائع کی جائیں گی، چیف الیکشن کمشن نے کہا کہ حتمی اشاعت 19 مئی 2022 کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں  بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا، الیکشن کمیشن نے صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے شیڈول کی بھی منظوری دے دی۔

Advertisement

چیف الیکشن کمشن سکندر سلطان راجہ نے ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ تمام اضلاع میں انتخابات مورخہ 29 مئی کو کروانے کا فیصلہ کیا، ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ میں صوبائی حکومت کی طرف سے حلقہ جات کی تعداد بڑھانے کی وجہ سے حلقہ بندی دوبارہ کی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ حلقہ بندی کی تکمیل کے بعد ان اضلاع میں انتخابات کا شیڈول بعد میں دیا جائے گا، الیکشن کمیشن بلوچستان میں الیکشن شیڈول کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری کر دے گا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی الیکشن کمشنروں کو ہدایات دیں، الیکشن میٹریل کے حصول ، بیلٹ پیپرز کے لیے متعلقہ افسران سے رابطہ کریں، صوبائی حکومتوں سے رابطہ کر کے الیکشن کمیشن صوبوں میں الیکشن کا شیڈول بھی فوری طور پر جاری کرے۔

الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر بریفنگ دی گئی، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق
شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہوں گے، عمر ایوب
اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات، تضاد بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی
محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں کی وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
پنجاب کے ہر ورکر کی صحت اورحفاظت کیلئے پرعزم ہوں، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر