
پاکستان کے اداکارہ خالد انعم نے کہا ہے کہ مہنگائی سے اتنا دماغ خراب نہیں ہوا کہ اپوزیشن کو مسیحا مان لیں۔
پاکستان کے مشہور سینئراداکار خالد انعم نے ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مہنگائی نے دماغ خراب کر دیا ہے مگر اتنا بھی نہیں کہ زرداری، فضل الرحمٰن اور شہباز شریف مسیحا لگنے لگیں۔
یاد رہے کہ روز بروز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاں عام آدمی پریشان ہے وہیں شوبز سے منسلک افراد بھی مہنگائی پر تبصرے کررہے ہیں اور اور سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
خیال رہے کہ جب سے اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے، تب سے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے مخالفین سامنے آرہے ہیں تاہم ان کے حمایتی بھی کم نہیں ہیں اور وہ خوب ان کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ زیادہ تر افراد عمران خان کی حمایت میں کھڑے ہیں اس سے قبل اداکار بلال قریشی اور منیب بٹ نے بھی عمران خان کی بھرپور حمایت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News