Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی ملک اب عمران خان کو پاکستان کا نمائندہ مانیں، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

کوئی ملک اب عمران خان کو پاکستان کا نمائندہ مانیں، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی ملک اب عمران خان کو پاکستان کا نمائندہ مانیں اور نہ ان کو وزیراعظم کی حیثیت دیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے آئینی قانونی ماہرین کی میٹنگ ہوچکی ہے۔ شہباز شریف سے فون پر رابطہ ہوا جبکہ آصف زرداری تشریف لائے تھے ان سے عدم اعتماد پر بات ہوئی اور مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی برادری سے بھی کہوں گا کہ عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک حتمی مراحل میں ہے تو کوئی ملک یا ادارہ اب عمران خان کو پاکستان کا نمائندہ نہ مانیں اور نہ ہی ان کو وزیراعظم کی حیثیت دیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار ہے ، ایک دو روز میں عدم اعتماد پیش کرنے کا مرحلہ آچکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا دعویٰ ہے کہ تحریک کہ کامیابی کیلئے ہمارے پاس اکثریت بھی موجود ہے، عدم اعتماد عمران خان کے خلاف لایا جائے گا۔

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے انٹرویو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ سفر میں انہیں شاید حالات کا علم نہیں، شہباز شریف نے چوہدری برادران کو گھر پر کھانے کی دعوت پر بلایا تھا لیکن اس میں وہ نہیں جاسکے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہہمارے پاس چھانگا مانگا اور مری نہیں ہے، قوی امکان ہے تحریک عدم اعتماد میں اتحادی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر