
وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو حکومت کی طاقت دکھانے کیلیے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں دس لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا کا ٹاکس دیدیا ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی،چکوال اور گرد و نواح کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیدیا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا اور کپتان نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے تمام اقدامات کو ملک کی معاشی ترقی روکنے کی سازش قرار دیتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پارٹی سے غداری کرنیوالوں کے خلاف چارہ جوئی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن معاشی ترقی روکنا چاہتی ہے، عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اپنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو وارننگ دے چکے ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیکھتے ہیں کون مائی کا لال اسمبلی جاتا ہے، تحریک انصاف کا جو رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دے گا اس کا جینا دشوار بنا دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News