
امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ شکست عمران خان کا مقدر بن چکی ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان وزارت عظمیٰ پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم پر کھل کر عدم اعتماد کردیا ہے۔
وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ شکست عمران خان کا مقدر بن چکی ہے، کرائے کے ترجمانوں کے سواء کسی بھی منتخب رکن کا وزیر اعظم پر اعتماد نہیں ہے۔
امتیاز شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزراء اراکین اسمبلی کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہے ہیں، سندھ ہاٶس سندھ کی ملکیت ہے، اراکین اپنی حفاظت کی خاطر وہاں ٹھیرے ہوئے ہیں۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہاٶس پر غیر قانونی اقدام کی بھرپور مذاحمت کی جائے گی، سپریم کورٹ وزیر اعظم اور ان کے وزراء کے بیانات کا ازخود نوٹس لے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News