Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7 نے فرنچائزز اور پی سی بی کی جھولیاں نوٹوں سے بھر دیں

Now Reading:

پی ایس ایل 7 نے فرنچائزز اور پی سی بی کی جھولیاں نوٹوں سے بھر دیں

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے کامیاب انعقاد نے ایک طرف فرنچائزز کی جھولیاں نوٹوں سے بھر دیں تو دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجوریاں بھی تاریخ ساز منافع کی رقم سے لبا لب بھر گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے کماؤ پوت پی ایس ایل نے سیزن سات میں منافع کے تاریخ ساز ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں، ایک طرف یہ ایونٹ کرکٹ کھیل کی مقبولیت میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے تو دوسری جانب نئے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم پیش کر رہا ہے۔

پی ایس ایل کے ایونٹ نے پاکستان میں کرکٹ کو جس انداز سے پیش کیا اس نے شائقین کرکٹ کے دل موہ لئے ہیں ، جبکہ فرنچائزز اور پی سی بی کی تجوریاں پر نہایت اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ لیگ کی تاریخ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو منافع کی مد میں ریکارڈ 71 فی صد اضافی رقم موصول ہوئی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ صرف بورڈ ہی نہیں بلکہ تمام فرنچائزز کو بھی اس کے ثمرات حاصل کرنے کا موقع ملا ہے، اور ہر فرنچائز کو تقریباً 90 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے۔

Advertisement

پی ایس ایل کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے رمیز راجہ نے اعلان کیا کہ آئندہ سال اس ایونٹ کو تمام فرنچائزز کے ہوم وینیوز پر لے کر جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 7 کی غیر معمولی مقبولیت میں کراچی اور لاہور کے شائقین کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے اسٹیڈیم میں آ کر اپنی پسندیدہ فرنچائزز کو سپورٹ کیا۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں تمام فرنچائزز ، کھلاڑیوں ، طبی عملہ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، مقامی اور صوبائی انتظامیہ ، کمنٹیٹرز ، براڈ کاسٹنگ عملہ اور گراؤنڈ اسٹاف کی بھی بہت بڑا کردار ہے۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ اس ایونٹ میں اسپانسرز کے کردار کو نتھی نہیں کیا جا سکتا جن کے تعاون سے یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر