Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے ساحل پر غیرملکی سیاح کو ڈرا دھمکا کر لوٹنے کی کوشش، گھوڑے والے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

کراچی کے ساحل پر غیرملکی سیاح کو ڈرا دھمکا کر لوٹنے کی کوشش، گھوڑے والے کی ویڈیو وائرل

اللہ سبحانہُ وتعالیٰ نے پاکستان کا وہ رتبہ اور مقام دوبارہ بحال کردیا ہے جو اب غیر ملکی سیاحوں اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔ بہت سے یوٹیوبرز اور سیاح پاکستانی عوام کی میزبانی کے گُن گاتے نہیں تھکتے۔

پاکستان ایسا ملک ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں، ہماری میزبانی اور فراخ دلی دیکھ کر یہاں ایک بار آنے والا بار بار آتا ہے۔

لیکن اسی پاکستان میں کچھ ناسور ایسے بھی ہیں جو ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے ساحل “سی ویو” پر پیش آیا، جہاں ایک گھوڑے والے نے غیر ملکی سیاح کو لوٹنے کی کوشش کی۔

لیوک نامی یوٹیوبر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کراچی میں ساحل سمندر پر موجود ہیں۔

Advertisement

انہوں نے گھوڑے کی سواری کرنا چاہی تو گھوڑے والے نے ان سے 200 روپے مانگے، لیوک گھوڑے پر چڑھے اور کراچی کے خوبصورت ساحل پر ڈوبتے سورج کے دلکش نظارے کی ویڈیو بھی بنائی۔

لیوک جب گھوڑے سے اترے اور طے شدہ رقم گھوڑے والے کو دینے کی کوشش کی تو اس نے رقم لینے سے انکار کردیا اور 200 کی جگہ 3 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔

لیوک نے اسے طے شدہ رقم کی یاد دہانی کرائی، لیکن گھوڑے والا اپنی ضد پر اڑا رہا، یہاں تک کہ یوٹیوبر سے بدتمیزی بھی شروع کردی۔

لیوک نے اسے 200 کی جگہ 500 روپے دینے کی کوشش کی، لیکن وہ ہاتھا پائی کرنے پر اتر آیا۔

اتفاق سے وہاں موجود دو جوان لیوک کو جانتے تھے اور ان کی ویڈیوز بھی دیکھتے تھے۔

ان میں سے ایک نوجوان نے لیوک سے 500 روپے لیے اور اس میں اپنے 500 روپے ملا کر لیوک کی جان چھڑائی۔

Advertisement

https://youtu.be/g-TCPtpY01g

جیسے ہی اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا اور اس گھوڑے والے کو مافیا قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو حیرت انگیز طور پر سندھ پولیس حرکت میں آئی اور مذکورہ گھوڑے والے کو حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ کراچی کے ساحل سی ویو پر مافیا کا راج ہے، یہاں آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ پیش آتا ہے، جب کوئی مزاحمت کی کوشش کرتا ہے وہاں موجود مافیا کے کارندے گروہ کی شکل میں لوگوں پر تشدد کرتے ہیں، جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی ہے۔

Advertisement

بعض اوقات تو پولیس بھی وہاں بھتہ خوری میں ملوث نظر آئی ہے، ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں دو پولیس اہلکار ایک جوڑے کو ہراساں کرتے نظر آئے۔

نوجوان نے ویڈیو بنانی شروع کی تو اس پر تشدد کیا اور گولی مارنے کی دھمکی بھی دی۔

کراچی کے عوام متعلقہ اداروں سے گزارش کرکے تھک چکے ہیں کہ سیاحتی مقامات پر موجود ان مافیاز سے شہریوں کی جان چھڑائی جائے، لیکن ان کی سنوائی ممکن ہی نہیں، کیونکہ شہر کا پرسان حال نہیں۔

یہاں یہ بات بھی واضح کرتے چلیں ان مافیاز اور غنڈہ گردی میں مقامی شہری نہ ہونے کے برابر ہی ملوث ہیں، جبکہ اکثریت اندرونِ سندھ اور پنجاب سے آئے لوگوں پر مشتمل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
نامور اداکار جمیل بسمل کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے!
کردار نبھانے کیلئے امیتابھ بچن سے انسپریشن لی، منوج باجپائی
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر