Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

Now Reading:

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ
زلزلہ

خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گلگت بلتستان کے گرد ونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز اسکردو سے 90 کلو میٹر دور اور گہرائی 60 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ تاحال کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ڈی جی ریسکیو کا کہنا ہے کہ کسی بھی  ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔

Advertisement

 ڈی جی ریسکیو کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں، تمام ضلعی انتظامیہ کو رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

زلزلے کیوں آتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟ 

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن سے ناقابل تلافی مالی و جانی نقصان ہوتا ہے، اب تک زلزلوں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہوئی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے،زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے، عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں، درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر