Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس میں کمی کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی ہے، اظفر احسن

Now Reading:

کورونا وائرس میں کمی کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی ہے، اظفر احسن

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کی پائیدار ترقی کے حوالے سے اے سی سی اے میں سیمنار منعقد کیا گیا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے شرکت کی ہے۔

چیئرمین محمد اظفر احسن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا میں دنیا میں معاشی بحران پیدا ہوا، کورونا سے نمٹنے کی بہتر حکمت عملی کے باعث پاکستان کی معیشت بہتر رہی، کورونا کے بعد پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری آنا شروع آئی ہے۔

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے باعث کورونا کے باوجود معیشت بہتر ہوئی، گزشتہ مالی سال تمام سیکٹرز میں ریکوری بہتررہی اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بھی بہتر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بیرونی مالیاتی اداروں پر انحصار ختم کرنا مقصد ہے، وزیر خزانہ

Advertisement

اظفر احسن نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان درست سمیت جارہا ہے، کوئی شک نہیں کہ مشکلات بھی درپیش ہیں، مختلف شعبوں میں برائے راست بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باتیں چل رہی ہیں کہ حکومت آج گئی، کل گئی، ڈرائینگ روم، سوشل میڈیا اور میڈیا پر باتیں چل رہی ہیں کہ حکومت جارہی ہے، واضح کردوں حکومت کہیں نہیں جارہی، حکومت ادھر ہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر