Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا سرچ آپریشن، کشتی عملے سمیت محفوظ مقام پر منتقل

Now Reading:

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا سرچ آپریشن، کشتی عملے سمیت محفوظ مقام پر منتقل

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے گوادر میں کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ماہی گیر کی کشتی کو عملے سمیت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز  پی ایم ایس اے بیس نے گوادر کے قریب ایک کشتی کو ہنگامی حالات میں بچایا اور بحاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

اس حوالے سے گوادر کے رہائشی رحیم بخش نے بتایا کہ ان کی کشتی النوید رجسٹریشن نمبر 1676Bچار اہلکاروں کے ساتھ لاپتہ ہے جس میں ان کا بیٹا نوید بطور ناخدا شامل ہے۔

پی ایم ایس اے نے فوری طور پر اپنی بوٹ روانہ کی اور سر بندر کے قریب بتائے گے مقام کی طرف بڑھ گے۔

اس دوران شام 5 بجے کے قریب، پی ایم ایس اے کی بوٹ نے کشتی کو ہنگامی صورتحال میں پایا جس کے بعد عملے کو پانی، خوراک اور ادویات فراہم کیں اور کشتی کے ساتھ بحفاظت گوادر فشریز جیٹی تک پہنچا دیا۔

Advertisement

  بعد ازاں ناخدا نے بتایا کہ کشتی 26 مارچ کو گوادر سے سر بندر کے قریب ماہی گیری کے لیے روانہ ہوئی تھی۔  تاہم تیز ہوا کے باعث کشتی کا انجن ناکارہ ہو گیا۔

  گوادر ماہیگیر اتحاد نے ریسکیو کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایس اے ماہی گیروں کی کال پر ہمیشہ جوابدہ ہے۔

  پی ایم ایس اے سمندر میں زندگی کی حفاظت اور تمام آفات میں ہمارے ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر