Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی فلم کی ریلیز سے قبل اکشے کمار کو بڑا دھچکا لگ گیا

Now Reading:

نئی فلم کی ریلیز سے قبل اکشے کمار کو بڑا دھچکا لگ گیا

بالی وُڈ کی نئی فلم ‘بچن پانڈے’ کی ریلیز سے قبل اکشے کمار کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار  اکشے کمار، کریتی سینن اور ارشد وارثی کی فلم پائریسی کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہدایت کار  فرہاد سمجی کی فلم ‘بچن پانڈے’ سنیما گھروں میں ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے فلم کی پروڈکشن سمیت کاسٹ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

یاد رہے کہ نئی فلم بچن پانڈے آج یعنی 18 مارچ کو سیمنا گھروں میں ریلیز ہوئی ہے جو کہ ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر لیک ہو چکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی دو اور بھارتی فلمیں ریلیز سے قبل انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی تھیں۔

Advertisement

اس فلم کے نام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے بتایا کہ جب ‘ہاؤس فل 4‘ کی کامیابی پر منعقدہ تقریب میں ابھیشیک بچن اور چنکی پانڈے کی تصویر دیکھی تو ‘بچن پانڈے’ کے ٹائٹل کا خیال آیا۔

یاد رہے کہ اکشے کمار کو اس فلم میں بہت عرصے بعد ولن کا کرداد ادا کرتے دیکھا جائے گا یہی وجہ ہے کہ اکشے کے مداح اس فلم کی ریلیز کا بےحد بےصبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم آج یہ فلم ریلیز کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر