Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا سب سے بڑا مکان کوڑیوں کے بھاؤ فروخت

Now Reading:

دنیا کا سب سے بڑا مکان کوڑیوں کے بھاؤ فروخت

امریکی شہر لاس اینجلس کے نواح میں قائم دنیا کا سب سے بڑا مکان نیلامی کے باوجود کوڑیوں کے بھاؤ فروخت ہوا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی شہر لاس اینجلس میں واقع دنیا کا مہنگا ترین مکان اپنی ابتدائی ویمت 500 ملین سے انتہائی کم یعنی 126 ملین ڈالرز میں فروخت ہوا۔

وائٹ ہاؤس سے دو گنا بڑا‘ قرار دیا جانے  والا یہ مینشن جمعرات کو بینک دیوالیے کی نیلامی میں فروخت ہوا۔ اس مکان کو جہاں مذاق کا نشانہ بنایا گیا تھا، وہیں اس کی تعریف بھی کی گئی ہے۔

اگرچہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ (اپنی نوعیت کا) عمدہ ترین مکان ہے، اسے ایک ’بڑا سفید ہاتھی‘ اور’بدترین گھروں میں سے ایک‘ بھی کہا گیا ہے۔

ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ یہ  جائیداد ’لاس اینجلس میں بے حد تشہیر کیے گئے ناکام مینشن کی تازہ ترین مثال ہے۔‘ ابتدائی قیمت سے انتہائی کم قیمت میں جائیداد فروخت ہونے کا مطلب ہے کہ لاس اینجلس اپنی رئیل سٹیٹ کا معیار کھو چکا ہے۔

Advertisement

ابتدائی طور پر نصف ارب ڈالر مانگنے کے بعد اس جائیداد کی قیمت 295 ملین ڈالر رکھی گئی لیکن بالآخر اسے 141 ملین ڈالر میں فروخت کر دیا گیا- اس رقم میں کمیشن اور فیس بھی شامل ہے۔

پراپرٹی کے ڈویلپرز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹوں نے اس رہائش گاہ کو ’دی ون‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں اس قدر بڑے پیمانے کا مکان دوبارہ کبھی تعمیر نہیں کیا جائے گا۔

ایک پہاڑی پر ایک لاکھ مربع فٹ رقبے پر بنایا گیا یہ مکان گذشتہ دہائی میں تعمیر کیا گیا۔ عمارت کے تین اطراف ایک کھائی ہے اور عمارت کے چاروں طرف سے لاس اینجلس شہر، پہاڑ اور سمندر نظر آتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر