Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میک اپ آرٹسٹ کا ثنا جاوید پر انتہائی شرمناک اور سنگین الزام

Now Reading:

میک اپ آرٹسٹ کا ثنا جاوید پر انتہائی شرمناک اور سنگین الزام

معروف پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے ان پر ایک سنگین اور شرمناک الزام عائد کیا ہے۔

آرٹسٹ اکرام گوہر نے ثنا جاوید اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے رویے سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنا دی۔

اکرام نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز ہماری بہترین فیشن ماڈل، عزت دار اور رحم دل شخصیت منال سلیم نے ثنا جاوید کے رویے سے متعلق ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ثنا نے منال کو دو ٹکے کی ماڈل قرار دیا۔

آرٹسٹ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثنا ہوتی کون ہیں منال کو دو ٹکے کی کہنے والی؟

ساتھ ہی اکرام نے انکشاف کیا کہ ثنا نے مجھے ڈی ایچ اے میں واقع بنگلے پر نکاح کے ٹرائل میک اپ کے لیے بلایا اور مجھے بتایا کہ میں اپنے نکاح کا فائنل میک اپ آپ سے ہی کرانا چاہتی ہوں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ثنا مجھے روزانہ کال کرتیں اور کسی بہت نرم دل خاتون کی طرح مجھ سے بات کرتیں اور ایسا محسوس کراتیں کہ وہ اس دنیا میں اکیلی ہی میری دوست ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Ikram Gohar makeup artist (@ikramgoharofficial)

Advertisement

میک اپ آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ نکاح کے روز جب میں وہاں پہنچا تو میک اپ شروع ہونے کے بعد ثنا جاوید نے 4 گھنٹے تک صرف ایک آئی شیڈو کے لیے مجھے ٹارچر کیا، اس دوران اداکارہ نے 10 بار آئی میک اپ ریموو کیا اور مجھ سے برا سلوک کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان 4 گھنٹوں کے دوران جب مجھے واش روم جانے کی ضرورت پیش آئی تو میں نے اداکارہ سے درخواست کی، جس پر انہوں نے انکار  کردیا اور کہا کہ گھر کے سامنے جو ریسٹورینٹ ہیں وہاں کا واش روم استعمال کرو، بلآخر 4 گھنٹوں بعد ثنا نے مجھے کہا کہ میں نان پروفیشنل ہوں اور میک اپ کرنا نہیں جانتا۔

اکرام نے بتایا کہ ایسا سلوک انہوں نے صرف میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ میرے چند دوستوں کے ساتھ بھی کیا۔

آرٹسٹ نے اپنی پوسٹ میں ثنا جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ آپ غیر پیشہ ور اور خوفناک ہیں، ہم پر نہیں انڈسٹری میں آپ پر پابندی لگنی چاہیے، ہم محنتی عزت دار لوگ ہیں اور ہم سب برابر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
"ہیرا منڈی" فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا
دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی؛ اداکارہ شگفتہ اعجاز
معروف ہدایتکار کو 8 سال قید کی سزا
میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ نے کتنی رقم ادا کی؟ جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!
تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ پاکستان میں ریلیز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر