
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
Starc gets another. Pakistan are all out for 268. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/kF9ZNvvA26
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 23, 2022
تفصیلات کے مطابق میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی اننگ 1 وکٹ کے نقصان پر 90 رنز سے شروع کی۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 81 رنز بنائے،اظہر علی نے 78 جبکہ کپتان بابر اعظم نے 67 رنز کی اننگ کھیلی۔
.@babarazam258 stands tall. An important moment in his career as he cruises to a 50 in his hometown. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/agwRCjcFfn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 23, 2022
قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 شکار کیے ،مچل اسٹارک نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نیتھن لیون نے 1 وٹکٹ حاصل کی۔
تاہم آسٹریلیا نے دوسری اننگز کا آغاز کر دیا ہے اور تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 11 رنز ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جو کہ دونوں ہی ڈرا ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News