Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبا قمر کو عرفان خان سے جُڑی کس بات پر افسوس ہے؟

Now Reading:

صبا قمر کو عرفان خان سے جُڑی کس بات پر افسوس ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل نے کہا ہے کہ انہیں عرفان خان کے آخری دِنوں میں ان سے رابطے میں نہ رہنے پر افسوس ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو اداکارہ صبا قمر نے نجی ویب سائٹ کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں اس بات کا بےحد رنج ہے کہ شوٹنگز میں مصروف ہونے کے باعث وہ بھارتی اداکار عرفان خان کے آخری دنوں میں اس نے رابطہ نہیں کر سکیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2017 میں عرفان خان کے ساتھ اس فلم میں کام کرنے کے بعد صا قمر نے کسی اور انڈین فلم میں کام نہیں کیا، کیونکہ پاکستان اور انٖڈیا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور پاکستانی اداکاروں پر انڈیا میں غیراعلانیہ پابندی لگ گئی۔

بھارتی نجی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے صبا قمر نے سیٹ پر عرفان کے ساتھ گزارے ہوئے خوش لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ میں کینسر کی وجہ سے انتقال سے قبل عرفان کے ساتھ بات نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں پچھتاتی ہوں۔ فلم مکمل ہونے کے بعد جب ان کی حالت خراب ہوئی تو میں سوچتی رہی کہ ان سے بات کروں، لیکن میں شوٹنگ میں مصروف رہی اور سفر میں رہی اور بات نہ کرسکی۔‘

Advertisement

صبا قمر نے کہا کہ ’جب میں نے عرفان خان کے انتقال کی خبر سنی تو میں ہل کر رہ گئی۔ اس دن میں نے سوچا کہ بندے کو وقت پر کام کرنا چاہیے کیونکہ گیا وقت پھر نہیں آتا۔‘

’اگر آپ کسی سے معذرت کرنا چاہتے ہیں، یا اپنے پیار کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو کردیں کیونکہ یہ وقت دوبارہ نہیں آئے گا۔ تو مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ کاش میں نے ان کے ساتھ بات کرلی ہوتی اور رابطے میں رہتی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وہ بہت عمدہ اداکار تھے، ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا ۔‘

یاد رہے کہ صبا قمر جلد انڈین سکرین پر ’زندگی‘ کی ویب سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر