Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی میوزک پر جھوم اٹھے، وڈیو وائرل ہو گئی

Now Reading:

آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی میوزک پر جھوم اٹھے، وڈیو وائرل ہو گئی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے رقص کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کا یہ رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے مابین جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن مہمان ٹیم کی فیلڈنگ کے دوران شائقین کرکٹ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے نام کے نعرے لگاتے رہے۔

شائقین آسٹریلوی فیلڈنگ کے دوران مسلسل باجے بجا رہے تھے، ڈیوڈ وارنر اس وقت باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے، ڈیوڈ وارنر نے باجوں کو جواب دیتے ہوئے مختصر سا رقص کیا۔

ڈیوڈ وارنر نے شائقین کرکٹ کی طرف دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا، ڈیوڈ وارنر کی جانب سے جواب ملنے پر شائقین کرکٹ نے تالیاں بجا کر ڈیوڈ وارنر کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

https://twitter.com/MahamOfficial_2/status/1500065847662026753

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ بھی پاکستان میوزک پر جھومے بنا رہ سکے، وہ سلپ میں کھڑے تھے جب پاکستانی نغمہ اسٹیڈیم میں بجنے لگا جس پر اسٹیو اسمتھ نے اپنے ہاتھوں اور سر کا استعمال کرتے ہوئے رقص کیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پنڈی میں جاری ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 4 وکٹوں پر 476 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری تھی اور اس نے بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنالیے تھے کہ خراب روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر