Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا یا دبئی نہیں بننا چاہتے ، سعودی ولی عہد

Now Reading:

امریکا یا دبئی نہیں بننا چاہتے ، سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہ

سعودی ولی عہ

سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ سعودی عرب کے وژن 2030 کو ناکام ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی بنیاد اسلام پر ہے اور ہم اپنے ملک کو بہتر سے بہتر بنانے کی جانب گامزن ہیں، سعودی عرب گزشتہ 7 سالوں کے دوران بہت تبدیل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سماجی ترقی، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ، سعودی عرب تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے اور معاشرتی ترقی بھی جاری ہے تاہم ہم امریکہ یا دبئی بننے کی کوشش نہیں کر رہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہمارے ملک کی اپنی ایک شناخت ہے، ہماری اپنی معاشی اور ثقافتی بنیادیں ہیں جن کی بنا پر ہم ترقی کرنا چاہتے ہیں ، اسلام ہمیں تمام مذاہب  کا احترام کرنے کی تلقین کرتا ہے۔

 محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سعودی عرب کے وژن 2030 کو ناکام ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت وژن 2030 کو ناکام نہیں کر سکتی ، بلکہ ایسی کوشش کرنے والے زیادہ سے زیادہ اس کی رفتار کو 5 فیصد سے کم کر سکتے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔

Advertisement

سعودی شہزادے نے کہا کہ ہم کسی اور جگہ قائم منصوبوں کی نقل نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہم اپنے منصوبوں میں دنیا کو کوئی نئی چیز دینا چاہتے ہیں ، ہمارے منصوبوں میں سعودی عرب کا رنگ ہے اور یہ منفرد نوعیت کے منصوبے ہیں۔

ولی عہد نے کہا ہے کہ سعودی انویسٹمنٹ فنڈ میں ہمارے پاس پیسہ ہے اور حکومت کا اپنا بجٹ ہے، ہم اپنے وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کرتے ہوئے دنیا کو منفرد منصوبے دے رہے ہیں جب کہ سعودی عرب میں کوئی ایک بھی منصوبہ ایسا نہیں جیسے منسوخ کر دیا ہو یا اس پر کام نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان
جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر