Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث

Now Reading:

اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
بھارت

اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث

اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت  بھی براہ  راست ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت عالمی امن و امن کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے دہشتگردی میں پیش پیش  رہا ہے۔اب   فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جاری نسل کشی میں بھی شریک ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ  دی وائر  کے مطابق  جنوری 2024  میں بھارتی دفاعی کمپنی  میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد فراہم کیا گیا جس کی اجازت بھارتی   وزارت دفاع  نے دی ۔

 اڈانی ڈیفنس اور اسرائیل کے ایلبٹ سسٹمز  کے درمیان مشترکہ منصوبے  میں واقع  اڈانی ایلبٹ ایڈوانسڈ سسٹمز انڈیا لمیٹڈ نے 2019 سے 2023 کے درمیان اسرائیل کو بھارتی ایرو اسٹرکچرز اور سب سسٹمز کی شکل میں  20 ہرمز اور  900 سے زائد ڈرونز اور گولہ بارود فراہم کیا۔

  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ  کے تحت ایک   نجی بھارتی  کمپنی  پریمیئر ایکسپلوسیوز لمیٹڈ کو گزشتہ  سال غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے دو بار ہ جنگی ہتھیاروں  کو برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔

Advertisement

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق  18 اپریل 2024 کو میونیشنز انڈیا لمیٹڈ نے اسرائیل سے دوسرے  مرحلے میں  گولہ بارود اور  دیگر ہتھیار برآمد کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔

بھارتی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی اسرائیل کو  ہتھیاروں کی دوسری برآمد کی منظوری  بھی زیر غور ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق  مودی سرکار نے اسرائیل کے ساتھ بہت سے تجارتی معاہدے کیے   جن میں بھارت نے گزشتہ سالوں کے دوران اسرائیل سے  2.9 بلین ڈالر مالیت کا ملٹری ہارڈ ویئر درآمد کیا  جس میں ریڈار، نگرانی اور جنگی ڈرونز اور میزائل شامل تھے۔

رواں سال بھی اڈانی گروپ کے ڈرون بھارت سے اسرائیل بھیجے  گئے تھے جو غزہ میں نہتے مسلمانوں پر استعمال کیے گئے۔

مودی سرکار کی  مسلسل اسرائیل کو فلسطین کے خلاف  ہتھیاروں کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت عالمی سطح پر نسل کشی کے فروغ کا حامی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی
فضائی حادثے میں وفات پانے والے صدور پر ایک نظر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر