وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ نہیں، اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت بھی کی گئی۔
اجلاس میں اسد عمر، شفقت محمود دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے جبکہ وزیر اعظم کل کراچی کا دورہ بھی کرینگے۔
بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ تمام اتحادی اور حکومتی ارکان متحد ہیں۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری توجہ پرفارمنس پر ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ نہیں ہیں، اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
