Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملیریا کی دوا سانس کے مرض میں بھی فائدہ مند نکلی

Now Reading:

ملیریا کی دوا سانس کے مرض میں بھی فائدہ مند نکلی

ایک عرصے سے ملیریا کے لیے استعمال کی جانے والی عام دوا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ سانس کے امراض اور ٹی بی میں بھی یکساں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

کولاراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ٹی بی کا مرض دوبارہ توانا ہوکر انسانوں پر حملہ آور ہورہا ہے۔ یہاں تک کہ خود امریکہ میں بھی تپِ دق کے کیس تیزی سےبڑھ رہے ہیں۔ دنیا بھر میں سانس کے مریضوں، کمزور مدافعتی نظام اور سسٹک فائبروسس میں مبتلا افراد بطورِ خاص ٹی بی کے شکار ہوسکتے ہیں۔

سائنسدانوں کے لیے یہ ایک اہم خبر ہے کیونکہ پاکستان سے لے کر انڈونیشیا تک اور مصر سے لے کر برطانیہ تک ٹی بی کے کیس سر اٹھارہے ہیں۔ پاکستان ٹی بی کنٹرول بورڈ نے کئی برس پہلے کہا تھا کہ ٹی بی کا مرض بالخصوص امیرگھرانوں کی خواتین میں بھی دیکھا جارہا ہے جو بہت حد تک تشویشناک ہے۔ لیکن اس کا خوفناک پہلو یہ ہے کہ ہماری تمام دوائیں تیزی سے بدلتے ٹی بی جراثیم کے سامنے ناکام ہوچکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک عرصے سے ٹی بی کے خلاف نئی ادویہ کی ضرورت محسوس کی جاتی رہی تھی۔

Advertisement

اس دوا کا کیمیائی نام او زیڈ فور تھری نائن ہے اور اس پر اسرائیلی سائنسدانوں نے بھی کام کیا ہے۔ یہ دوا مائیکوبیکٹیریئم ایبسیسس کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے بصورتِ دیگر اس مہلک جراثیم کو مارنے کے لیے تین سے چار طاقتور ترین اینٹی بیکٹیریا ادویہ کو ملاکر استعمال کیا جارہا تھا۔ اس طرح ہمارے طبی ذخیرے میں ٹی بی کے خلاف ایک نیا ہتھیار سامنے آیا ہے۔

ماہرین نے تجربہ گاہ میں  جب ایم ایپسیسس پر آزمایا تو زیڈ فور تھری نائن نے تیزی سے اس بیکٹیریا کو تباہ و برباد کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر