Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز نے اس ہفتے کتنی بار عمران خان کو اپنے ٹوئٹس میں ٹیگ کیا؟

Now Reading:

مریم نواز نے اس ہفتے کتنی بار عمران خان کو اپنے ٹوئٹس میں ٹیگ کیا؟

اوپن سورس انٹیلیجنس انسائیڈر نامی ٹوئٹر ہینڈل  کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے گزشتہ 7 دنوں میں 4 مرتبہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی ٹویٹس میں ٹیگ کیا۔

مذکورہ ٹوئٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر جوائن کرنے کے بعد سے اب تک 52 مرتبہ عمران خان کو ٹیگ کیا، جبکہ وزیراعظم عمراں خان نے ایک بار بھی مریم نواز، نواز شریف یا شہباز شریف کو اپنے ٹوئٹس میں ٹیگ نہیں کیا۔

انسائیڈر نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کئے گئے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ میں ہے مریم صاحبہ مجھے اَن فالو یا بلاک نہیں کریں گی، میں صرف ایک ڈیٹا اینالسٹ ہوں اور اپنا کام کر رہا ہوں۔

ساتھ ہی مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ مریم نواز بھی اوپن سورس انٹیلیجنس انسائیڈر کو فالو کرتی ہیں۔

انسائیڈر کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

جہاں وزیراعظم عمران خان کے حامی انہیں مریم نواز کا کرش بتا رہے ہیں، وہیں مریم نواز چاہنے والے اسے بھی تشہیر کی ایک قسم قرار دے رہے ہیں۔

صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی بھی اس بحث میں شامل ہوگئے ہیں۔

ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ایسا ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اور عمران خان کے درمیان بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر