Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری 2 دن کی محنت سے عمران خان گھبرا گئے اور پیٹرول کی قیمت کم ہوئی،بلاو ل بھٹو

Now Reading:

ہماری 2 دن کی محنت سے عمران خان گھبرا گئے اور پیٹرول کی قیمت کم ہوئی،بلاو ل بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہماری 2 دن کی محنت سے عمران خان گھبرا گئے اور پیٹرول کی قیمت کم ہوئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مورو میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارا گلا تھوڑا بیٹھ گیا ہے، میں 2018 کے انتخاب کے دوران مہم چلانے آیا تھا یہاں، اپنے اس وقت بھی زبردست استقبال کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کی قیمت نہیں مل رہی، ملک کے نوجوان جو مستقبل ہیں ملک کا، وہ بھی مشکل میں ہیں، نوجوان دھکے کھا رہے ہیں، انہیں روزگار نہیں مل رہا، ہم نے ہمیشہ غریب عوام کے لیے کام کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اسلام آباد کی طرف آرہے ہیں، عمران خان بزدل نہیں تواسمبلی چھوڑیں،استعفیٰ دیں، الیکشن کرائیں پتہ چل جائے گاعوام کس کےساتھ ہیں، عوام کا اعتماد اٹھ  چکا، پارلیمان میں بھی عدم اعتماد ہونا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان جھوٹوں کے بادشاہ ہیں، آپ اتنے ڈرپوک ہیں کہ زرداری کا انٹرویو نشرہونے سے روکا گیا، ملک کا سربراہ ٹی وی پرآکررونا شروع ہوگیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کبھی عدالت پرحملہ، کبھی مخالفین کوجیل بھیجا گیا، عمران خان بزدل ہیں، تنقید سننے کا حوصلہ نہیں، عمران خان کوعوام کی فکرنہیں، کرسی بچانے پرتوجہ ہے، وقت آگیا ہے کٹھ پتلی سے حساب لیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، کٹھ پتلی تماشہ نہیں چلےگا،اب صرف تیرچلےگا، حکومت زراعت پرتوجہ دیتی تومعیشت مضبوط ہوتی، اس قسم کی ڈرامےبازیوں سےمعیشت نہیں چلتی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مارچ شروع ہونے سے پہلے12روپےاضافہ کیا گیا تھا، 10 روپے کمی کرکےعوام کوبےوقوف بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، بجلی کی قیمت میں6روپےاضافہ ہوا،5روپےکم کرکے بےوقوف بنارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مارچ کی وجہ سےکپتان گھبراگیا، کپتان نےجھک کرپیٹرول کی قیمت10روپےکم کردی، کپتان توجھکنےوالانہیں تھا،بجلی کی قیمتیں بھی کم کردیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نیاپاکستان کااصل چہرہ مہنگائی اوربےروزگاری ہے، یہ نیانہیں مہنگاپاکستان ہے، عوام پہچان چکےتبدیلی نہیں،تباہی ہے، عمران خان روٹی،کپڑا اور مکان چھین رہےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرین کی وزیر تعلیم سندھ سے ملاقات
عدلیہ ایسے فیصلے نہ کرے جس پر 10سال بعد ندامت ہو، کامران ٹیسوری
کسانوں کے لیے خوشخبری، فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
سندھ میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف آپریشن
عوام نہیں اٹھےتو مسلسل غلامی کی طرف بڑھتے رہیں گے، مولانا فضل الرحمان
تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے، ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر