Advertisement
Advertisement
Advertisement

نارووال میں سائیکل ریلی کا انعقاد

Now Reading:

نارووال میں سائیکل ریلی کا انعقاد

نارووال میں ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام سائیکل ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے اور صحت کی بحالی سے متعلق آگاہی کے لئے بڑی تعداد میں سائیکل سوار شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ریلی نارووال سے کرتار پور کوریڈور تک جاری رہے گی، اداکار کاشف بھی آشیانہ سائیکلنگ کلب کی ٹیم کے ساتھ شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام ہے کہ سائیکل صرف ورزش نہیں ،مکمل میڈیسن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر زندگی میں بہتری لانی ہے تو سائیکل چلانی ہو گی، ملک میں صحت کے مسائل حل کرنے ہیں تو سائیکل چلائیں، اس پیغام کو پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ یہ ہے ہم ہر چیز میں پٹرول کو جلا رہے ہیں، روزمرہ امور کی بنیادی اشیا کے علاوہ دودھ، دہی بھی سائیکل پر لانا ہونگی، اچھی صحت سے ہمارے ہسپتال ویران ہونگے۔

سائیکل ریلی میں 200 سے زائد سائیکلسٹ نے شرکت کی ، سائیکلنگ ٹیم گردوارہ کرتارپور کا وزٹ کرے گی، سائیکلنگ ٹیم کے لئے گردوارہ کرتار پور میں لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر