Advertisement
Advertisement
Advertisement

سارہ خان نے شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

Now Reading:

سارہ خان نے شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

بھارتی ڈرامہ سیریلز کی مشہور اداکارہ سارا نے اپنے سابق شوہر علی مرچنٹ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ماڈل اور اداکارہ سارہ خان نے 12 سال بعد اپنے سابقہ شوہر علی مرچنٹ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی ہے، جس کے بعد مشہور بھارتی شو لاک اپ میں ایک ساتھ موجود سارہ خان اور علی مرچنٹ ایک بار پھر خبرویں کی سُرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

لاک اپ شو سے چند روز قبل سارہ خان اور علی مرچنٹ کی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں ماڈل نے سابقہ شوہر کو ماضی کا قصہ چھیڑنے سے روک دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ خان نے پہلی بار اپنے شوہر علی مرچنٹ سے علیحدگی سے متعلق انکشاف کیا اور کہا کہ علی مرچنٹ نے مجھے ’مساج پارلر ورکر‘ کے لیے دھوکا دیا، لیکن میں نے سابقہ شوہر کو 350 سے زائد مرتبہ چانس دیا۔

Advertisement

سارہ خان نے لاک اپ شو کی گزشتہ قسط میں انکشاف کیا کہ علی مرچنٹ کو طلاق کے لیے درخواست دینے سے پہلے کئی مواقع دیے، جس نے میرے ہی مساج پارلر میں کام کرنے والی خاتون کے لیے مجھے دھوکا دیا۔

یاد رہے کہ لاک اپ شو میں علی مرچنٹ گزشتہ ہفتے داخل ہوئے، دونوں اداکاروں نے 2010 میں بگ باس سیزن 4 میں شادی کی تھی، جس کے 2 ماہ بعد ہی اداکارہ نے طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی تھی۔

گزشتہ روز نشر کئی گئی لاک اپ شو کی قسط میں ماڈل و اداکارہ کو کرن ویر بوہرا سے گفتگو کرتے دیکھا گیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ علی مرچنٹ کو کئی مواقع دینے کی کوشش کی لیکن اس نے مجھے ناکام بنا دیا۔

سارہ خان نے مزید کہا کہ علی مرچنٹ اُس دوران مجھے ہر وقت پریشان کرتا، بے عزت کرتا، میں نے مواقع دیے، اُس وقت بھی موقع دیا جب میں نے اس کا جھوٹ پکڑ لیا تھا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ساڑھے 3 سال کے دورانیے میں، میں نے اُسے 350 مواقع دیے کیونکہ یہ میرا پہلا تعلق تھا جسے ظاہر ہے میں جانے دینا نہیں چاہتی تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ بھارتی خوبرو اداکارہ سارہ خان پاکستان آکر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ڈرامے میں بھی اداکاری کر چکی ہیں اور پاکستان میں ان کی اداکاری کے ہُنر کو بےحد سراہا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر