صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہے پاکستان میں نہ ہی سیاست بدلی ہے اور نہ ہی سیاست دان بدلے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر تنقید کرنے والوں کے متعلق بات کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سطحی لوگوں کے اقتدار میں آجانے کے باعث اخلاقیات کا معیار گرگیا ہے۔
Advertisementپچھلے کئ دنوں سے پی ٹی آئ والے بس وہمات پر ہی گزارا کررہے ہیں ، جیسے سفارتی کیبل میں دھمکی ہونے کا وہم، بائیس منحرف ارکان کا شہباز شریف کے حق میں ووٹ دینے کا وہم ، اور تو اور ہٹلر اور ٹرمپ کے متعلق بیان کو عمران خان سے ملانے کا وہم ۔۔ پھر ردعمل دیتے ہیں اور بعد میں مُکر جاتے ہیں
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) April 24, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کئ دنوں سے پی ٹی آئ والے بس وہمات پر ہی گزارا کررہے ہیں جس پر ردعمل بھی دیتے ہیں اور بعد میں مُکر جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذہب کو سیاست سے دور رکھناچاہیے کیونکہ سیاست ہر حال میں جیتنے کا نام ہے اور مذہب کی اپنی حدیں ہوتی ہیں جنھیں پارنہیں کیا جاسکتا ہے۔
مذہب کو سیاست سے دور رکھناچاہیے کیونکہ سیاست ہر حال میں جیتنے کا نام ہے اور مذہب کی اپنی حدیں ہوتی ہیں جنھیں پارنہیں کیا جاسکتا اور جہاں جہاں یہ حدیں پار ہوئیں وہاں وہاں انتشار پھیلا ۔ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے ۔آپ کا سونامی تو تھا ہی یہ کہ اقتدار کی خاطر قوم کو تباہ کردو
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) April 24, 2022
انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے لیکن آپ کا سونامی تو تھا ہی یہ کہ اقتدار کی خاطر قوم کو تباہ کردو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News