پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 11 ویں رمضان کی افطاری سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر پر کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر افطار کے وقت کی تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی افطار کے دسترخوان پر موجود ہیں اور دعا گو ہیں۔
As iftar approaches we should utilise this time to make sincere dua, since it’s a time of acceptance. With a clean heart and the sincerest of duas I pray for peace and prosperity of my beloved Pakistan and all of its people, Ameen #PakistanZindabad #Ramadan pic.twitter.com/cMfnuZpMl6
Advertisement— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 13, 2022
شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں آفریدی نے لکھا کہ افطار کے قریب آتے ہی ہمیں اس وقت کو مخلصانہ دعا کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،شاہین شوتھی اور بابر پانچویں پوزیشن پر براجمان
انہوں نے لکھا کہ صاف دل اور خلوص دل سے اپنے پیارے پاکستان اور اس کے تمام لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔
شاہد آفریدی کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے لکھا کہ ہمارے پیارے ملک کے لیے آپ کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے آمین۔
Aameen to your lovely wishes and prayers for our beloved country.
Thanks for iftar, Lala. 😇 https://t.co/LwSTsOiqbZ— Shaheen Afridi (@iShaheenAfridi) April 13, 2022
اور آخر میں شاہین آفریدی نے سابق کپتان کا افطار میں دعوت دینے کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
