
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت سازی ہمارے سیاسی سفر کا غیرمعمولی تجربہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے 26ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر نے اپنے خصوصی پیغام میں پارٹیکے ہر کارکن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا 26 سالہ سیاسی سفر نشیب و فراز کی بے مثال داستان ہے اور عمران خان کی قیادت میں جدوجہد کے ملکی سیاست پر نہایت واضح اور گہرے اثرات ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی چئرمین عمران خان کے قیادت میں تحریک انصاف کیصورت میں قوم کو فرسودہ دو جماعتی نظام سے چھٹکارا میسر آیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 26 سال کے اس طویل سفر میں تحریک انصاف نے سیاست پر سے اشرافیہ کی اجارہ داری ختم کرتے ہوئے جمہور کو مرکزِ نگاہ بنایا ہے۔
اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ غیرمعمولی چیلنجز کے باوجود تحریک انصاف کے دور میں ریاست کے سینے میں نچلے طبقے کیلئے ”رحم و احساس“ کو خصوصی طور پر زندہ کیا گیا اور بانی چئرمین کی قیادت میں انصاف، انسانیت اور خودداری کی یہ تحریک پاکستان کی خودمختاری کی محافظ بنے میدانِ عمل میں سرگرم ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے بانئ تحریک انصاف عمران خان کی ہم آواز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News