Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے عمران خان لاہور کے مشکور

Now Reading:

جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے عمران خان لاہور کے مشکور
عمران خان

عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے جلسے کی کامیابی پر لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

 انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 26 سال کی سیاست میں سب سے بڑے جلسے اور حمایت پر لاہورکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے میں سب سے زیادہ پر جوش اور ردعمل والے حاضرین موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے  کہا کہ ہم نے نہ غلامی قبول کرنی اور نہ یہ امپورٹڈ حکومت قبول کریں گے کیوں کہ جب باہر سے سلیکٹ ہو کر لوگوں پر مسلط کی جانے والی حکومت سلیکٹڈ ہوتی ہے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ سازش اس وقت کی گئی جب تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، تاریخی ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برصغیر میں سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں تھی اور ہم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور کچھ نہیں چاہتا بس یہ چاہتا ہوں کہ اس ملک میں جلد از جلد الیکشن کرائے جائیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہمیں ووٹ دیں یہ نا دیں لیکن خدا کے واسطے ان لوٹوں کو ساری زندگی ووٹ نہ دینا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر