 
                                                                              پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کل دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن سے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پر احتجاج کیا جائے گا جو کہ پرامن طور پر کیا جائیگا۔
خیال رہے کہ احتجاجی مظاہر ے کی قیادت سابق وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال ڈاکٹر مراد راس کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں موجود منخرف ارکان کے حوالے سے ریفرنسز جمع کرائے ہوئے ہیں۔
ریفرنسز میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے احکامات جاری کیے جانے کے باوجود اراکین نے خلاف ورزی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے حق میں ووٹ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 