Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریم شاہ ایک اور مشکل میں پھنس گئیں

Now Reading:

حریم شاہ ایک اور مشکل میں پھنس گئیں

ایف آئی اے انکوائری کے معاملے پر مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے حریم شاہ ایک مرتبہ پھر مشکل میں پڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کے معاملے پر مسلسل غیر حاضری معروف ٹک ٹاکر حریم کو مہنگی پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کیوں پیش نہیں ہوئیں؟ حریم شاہ کے وکیل نے کہا کہ حریم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے گئیں ہیں۔

عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم کو اتنا غیر ضروری سمجھتے ہیں تو ابھی درخواست نمٹا دیتے ہیں، حریم شاہ واپس آئیں تو نئی درخواست دائر کرسکتی ہیں۔

Advertisement

جس کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کر دی۔

حریم شاہ کے وکیل نے کہا کہ حریم شاہ کے بینک اکاﺅنٹس اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے گئے، ایف آئی اے نے حریم شاہ کی غیر موجودگی میں کارروائی کی۔

جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے متعدد نوٹس بھیجے مگر حریم شاہ پیش نہیں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر