Advertisement
Advertisement
Advertisement

60 برس سے زائد عمر کے 100 افراد کا جہاز سے چھلانگ کا نیا ریکارڈ

Now Reading:

60 برس سے زائد عمر کے 100 افراد کا جہاز سے چھلانگ کا نیا ریکارڈ

دل جوان ہو تو کوئی چیلنج مشکل نہیں رہتا اور اب اس کی ایک مثال امریکا میں سامنے آئی ہے جب ایک ساتھ 100 سے زائد اسکائی ڈائیور (آسمان سے چھلانگ لگانے والے) نے ایک ساتھ زمین کا رخ کیا اور ان میں سے ہر ایک کی عمر 60 برس یا اس سے زائد تھی۔ اس طرح عمررسیدہ افراد کی اتنی بڑی تعداد کی فضائی جست کا یہ نیا ریکارڈ بھی ہے۔

کیلیفورنیا میں لگ بھگ 107 پروفیشنل اسکائی ڈائیور نے یہ ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہیں انگریزی میں اسکائی ڈائیور اوور سکسٹی یا ایس او ایس کا نام دیا گیا ہے۔ تمام افراد اتوار کی ایک خوشگوار دوپہر کو ریور سائڈ کاؤنٹٰی میں جمع ہوئے۔ پیراشوٹ پہنے، طیاروں میں سوار ہوئے اور مخصوص بلندی سے جست لگا کر برف کے ذرے یا سنوفلیک شکل کی فارمیشن بنائی جو تاریخ کا ایک حصہ بن گئی۔

لیکن اس خبر کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس مظاہرے میں شریک افراد کی عمریں 60 سے 78 برس تھیں اور ایک روز میں انہوں نے ایک جگہ جڑنے کی سات مرتبہ کوشش کی جن میں سے چھ ناکام ہوئیں اور بالآخر ساتویں کوشش رنگ لے آئی اور یہ ریکارڈ قائم ہوگیا۔ اس طرح تمام افراد سات مرتبہ جہاز پر سوار ہوئے اور سات مرتبہ جست لگائی

آخری کوشش میں تمام افراد فضا میں جڑنے سے کامیاب ہوئے لیکن صرف ایک شخص تھا جو فضائی کارواں سے بچھڑ گیا۔ یہ ایک بڑا مظاہرہ تھا جس میں کئی لوگ شامل تھے اور یہی وجہ ہے کہ اس میں بار بار ناکامی کا سامنا ہوا۔

Advertisement

اگلی کوشش میں یہی گروپ دوبارہ طبع آزمائی کرے گا اور نیا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر