 
                                                                              پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی این این کی دو سال پہلے کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ناقدین کو کرارا جواب دے ڈالا۔
مذکورہ خبر ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو کے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اظہارِ خیال سے متعلق ہے۔
اُنہوں نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فنکاروں کو سیاسی بحث کا حصہ نہیں بننا چاہیے‘۔
AdvertisementSome people feel artists shld not be part of a political debate.I say why not don’t artists have morals /values aren’t they patriot enough to talk about what’s best for the motherland .. why not? When Hollywood was supporting Hillary against trump none seem to have a problem pic.twitter.com/UI1nZg2nci
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 6, 2022
اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ’کیا فنکاروں کے پاس اخلاق یا اقدار نہیں ہیں یاوہ اتنے محب وطن نہیں ہیں کہ وہ اس بارےمیں بات کرسکیں کہ ان کے وطن کے لیے کیا بہتر ہے؟‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’جب ہالی ووڈ ٹرمپ کے خلاف ہیلری کی حمایت کر رہا تھا تو تب تو کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا‘۔
شان شاہد نے ایک ویڈیو رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جوکہ ٹام کروز کی یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بارے میں ہے۔
شان نے اپنے اس ٹوئٹ میں لکھا کہ’ یہ سیاست نہیں تو اور کیا ہے‘۔
Yeh siasyat nahi tu kya hai bhai Tom is kai baad kashmir jana to banta hai who says artists should not be a part of politics should see this pic.twitter.com/bTuxHerxdy
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 6, 2022
اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ’ بھائی ٹام اس کے بعد آپ کا کشمیر جانا تو بنتا ہے‘۔
اُنہوں نے اپنے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’جو کہنے ہیں کہ فنکاروں کو سیاست کا حصّہ نہیں بننا چاہیے ان لوگوں کو یہ ویڈیو ضرور دیکھنی چاہیے‘۔
خیال رہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں شان شاہد سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے وزیرِاعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 