Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میگھن مارکل کے مداح وِل اسمتھ سے ان کا موازنہ کرنے پر برس پڑے

Now Reading:

میگھن مارکل کے مداح وِل اسمتھ سے ان کا موازنہ کرنے پر برس پڑے

شاہی خاندان کے مداحوں کا میگھن مارکل اور وِل اسمتھ کا موازنہ کرنے پر اظہارِ برہمی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے مداح ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کا کامیڈین و اداکار وِل اسمتھ سے موازنہ کیے جانے پر برہم ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیلی ویژن کی میزبان میگین کیلی نے میڈیا سے گفتگو میں آسکرز 2022 میں اداکار وِل اسمتھ کے روّیے کا موازنہ میگھن مارکل کے اوپرا ونفرے کے انٹرویو میں برطانوی شاہی خاندان کے لیے اختیار کیے گئے رویّے سے کیا تھا جس پر شاہی خاندان کے مداح برہم ہو گئے۔

میگین کیلی کی جانب سے میگھن مارکل کا وِل اسمتھ سے موازنہ کرنا شاہی خاندان کے مداحوں کو بلکل پسند نہیں آیا جس پر انہوں نے غصے کا اظہار کیا۔

میگین کیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وِل اسمتھ اور کرس راک کے معاملے کو ’سلیپ گیٹ‘ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ میگھن مارکل اور وِل اسمتھ کو ایک ہی کشتی کا مسافر سمجھتی ہیں کیونکہ میگھن مارکل نے بھی اسی طرح روتے ہوئے شاہی خاندان پر نسل پرستی کا الزام لگایا اور یہ بھی بتایا کہ شاہی محل میں ان کی زندگی کتنی مشکل ہے‘۔

Advertisement

میزبان نے میگھن مارکل پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ’کسی کو پرواہ نہیں کہ آپ کے بچے کو کیا لقب مل رہا ہے، کسی کو پرواہ نہیں ہے، فکر کرنے کے لیے ان کے اپنے مسائل بہت ہیں‘۔

اُنہوں نے وِل اسمتھ کے لیےکہا کہ’ لوگ اس طرح کی معنی خیز باتیں ہی کرتے ہیں یہ کوئی اتنا سخت ردِ عمل دینے والی بات نہیں‘۔

میزبان کا یہ بیان سنتے ہی شاہی خاندان کے مداح ان پر برس پڑے اور ان کا یہ انٹریو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گیا۔

شاہی خاندان کے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ آپ نے میگھن مارکل کو اس معاملے میں کیسے دھکیل دیا؟

ایک اور مداح نے لکھا کہ ’یہاں تک کہ جو لوگ میگھن مارکل کو ناپسند کرتے ہیں وہ بھی اس موازنہ سے شرمندہ ہیں‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ آسکرز ایوارڈ 2022 میں کامیڈین و اداکار ول اسمتھ نے ساتھی کامیڈین کرس کو براہِ راست اسٹیج پر ان کی بیوی سے متعلق مزاق کرنے پر غصے میں آکر تھپڑ مار دیا تھا جس کے بعد سے یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد اس معاملے پر اپنا ردِعمل پیش کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
نامور اداکار جمیل بسمل کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے!
کردار نبھانے کیلئے امیتابھ بچن سے انسپریشن لی، منوج باجپائی
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر