Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی کھلاڑی نے شاہین آفریدی سے بولنگ ٹپس مانگ لیں

Now Reading:

آسٹریلوی کھلاڑی نے شاہین آفریدی سے بولنگ ٹپس مانگ لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کے موقع پر آسٹریلوی کرکٹر رلے میریدتھ نے کچھ باؤلنگ ٹپس شیئر کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر رلے میریدتھ نے  سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اُن کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔

رلے میریدتھ نے اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بھائی! آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔

آسٹریلوی کرکٹر نے لکھا کہ آپ میرے آئیڈیل ہو، میرے ہیرو ہو، میرے پسندیدہ باؤلر ہو۔

https://twitter.com/RileyMeredith_/status/1511306837315969026?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1511306837315969026%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1071013

Advertisement

اُنہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر آپ مجھے کچھ باؤلنگ ٹپس شیئر کر سکتے ہیں تو میں بہت مشکور ہوں گا۔

واضح رہے کہ22 سالہ شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔

شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 95، ون ڈے فارمیٹ میں 59 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 46 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر