
امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کا امریکی صدر سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ولیم برنز کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے جمعرات کو جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی۔
سی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا ملاقات کے دوران احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا گیا تھا اور این 95 ماسک پہن رکھا تھا۔
سی آئی اے کے مطابق ’اس ملاقات اور بات چیت کو سی ڈی سی کے ہدایت نامے کی روشنی میں قریبی رابطہ نہیں کہا جا سکتا۔
سی آئی اے ڈائریکٹر 65 سالہ ولیم برنز نے کورونا ویکسی نیشن کے بعد بوسٹر شاٹ بھی لگوائی تھی، تاہم معمول کے پی سی آر ٹیسٹ میں ان کو بیماری لاحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز میں مرض کی معمولی علامات سامنے آئی ہیں اور اب وہ گھر سے کام کریں گے اور پانچ روز بعد ان کا پھر سے ٹیسٹ کیا جائے گا اور نگیٹو ہونے پر دفتر واپس آئیں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی عمر 79 سال ہے اور وہ اب تک کے امریکہ کے سب سے عمر رسیدہ صدر ہیں، انہوں نے بدھ کو اپنی دوسری بوسٹر شاٹ لی تھی۔
سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز میں کورونا مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے جن کا سلسلہ اب بھی جاری ہے.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ایسے لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں جن کا صدر کے ساتھ براہ راست اور قریبی رابطہ رہا، جس کے بعد صدر کی صحت کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News