Advertisement
Advertisement
Advertisement

بوچہ شہر کے جھوٹ کی حقیقیت جلد دنیا پر آشکار ہوگی، روسی وزیر خارجہ

Now Reading:

بوچہ شہر کے جھوٹ کی حقیقیت جلد دنیا پر آشکار ہوگی، روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ہم کیف کے قریب واقع بوچہ شہر سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے لائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے یوکرین سے متعلق رابطہ گروپ کے ساتھ ماسکو میں ایک ملاقات کی۔ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران روسی وزیر خارجہ نے روس اور مشرقی وسطیٰ و شمالی افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات پر غور کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات یوکرین کی صورت حال کے باعث نہیں بلکہ ہمارے خلاف ناجائز پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں جن کا اثر سب سے پہلےعالمی معیشت پر پڑرہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بوچہ شہر کےمناظر درحقیقت یوکرین کی غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ اور ایک منفی پروپیگنیڈا کا نتیجہ ہیں۔ اس سے مشابہہ ایک واقعہ گزشتہ مہینے ماریوپول کے اسپتال  پر بمباری کے نتیجے میں بھی سامنے آیا تھا جس  کی حقیقت ہم نے افشاء کی تھی اور اب ہم بوچہ سے متعلق بھی حقائق دنیا کے سامنے لائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ روس اور یوکرین کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔

یاد رہے، یکم اپریل کو بوچہ شہر روسی فوج سے آزاد کروا لیا گیا تھا جہاں یوکرینی فوج کو تباہ حال عمارتوں کے کھنڈرات اور سڑکوں پر 410 لاشیں ملی تھیں۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر