Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسجدِ نبوی میں حکومتی وفد کیخلاف “چور چور” کے نعرے، ویڈیو وائرل

Now Reading:

مسجدِ نبوی میں حکومتی وفد کیخلاف “چور چور” کے نعرے، ویڈیو وائرل

وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، ان کے دورے کو پہلے ہی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس دورے پر جانے والے افراد کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ ان افراد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس دورے کے لیے پی آئی اے کا ایک جہاز بُک کیا گیا ہے، تاہم یہ خبر بعد میں غلط ثابت ہوئی اور حکومت نے اس کی پر زور تردید کی۔

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے افراد اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے۔ جبکہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ شریف فیملی نے اقتدار میں آنے کے فوراﹰ بعد ہی قومی خزانے کو لوٹنا شروع کر دیا  ہے اور ’’پورے کے پورے ٹبر‘‘کو سعودی عرب لے جایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ اس دورے میں نہ صرف شریف فیملی کے افراد جا رہے ہیں بلکہ حکومت کے اتحادیوں میں سے بھی کئی لوگ جا رہے ہیں اور اس کا مقصد صرف اور صرف سرکاری پیسے کا ضیاع ہے۔

اب ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لوگوں کو مسجدِ نبوی میں حکومتی وفد کے خلاف  چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کو لوگوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے اردگرد سیکیورٹی عملہ موجود ہے۔

Advertisement

لیکن حیران کن طور پر کسی اہلکار نے لوگوں کو نعرے بازی سے نہیں روکا۔

خیال رہے کہ گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلیٰ سعودی حکام کے ہمراہ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا  بلاول بھٹو زرداری،  شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین،خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب،  خواجہ آصف اور  ایم این اے محسن داوڑ  شامل ہیں، وفد میں وزیراعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری جیسے تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر