وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام نے غداروں اورغیر ملکی غلاموں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں محمود خان کی کامیابی کو سراہا ہے۔
Congratulations to CM @IMMahmoodKhan & our PTI team for their overwhelming success in Phase 2 of KP LG polls. Ppl of KP have emphatically rejected the traitors who sold out to foreign masters. This is an early warning to all traitors of what awaits them in their constituencies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 1, 2022
وزیراعظم عمران خان نے کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلیٰ محمود خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے غداروں اورغیر ملکی غلاموں کو مسترد کردیا ہے۔
پختونخوابلدیاتی انتخابات کےدوسرےمرحلےمیں فقیدالمثال کامیابی پروزیراعلیٰ @IMMahmoodKhan +اپنی PTIکی ٹیم کومبارکباد پیش کرتاہوں۔KPکےعوام نے بیرونی آقاؤں کےحضوربِکنےوالےغداروں کوپوری شدت سےمستردکیاہے۔یہ تمام غداروں کیلئےایک پیشگی تنبیہ ہےکہ انکےحلقوں میں انکےساتھ ہونےکیاوالاہے
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 1, 2022
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کے لیے تنبیہ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رواز وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ اتوار کے دن پاکستان کی عوام کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ قومی اسمبلی میں اتوار کے روز عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی ۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کو فیصلہ ہو جائے گا آیا ملک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرے گا یا غلامی کی پالیسی اپنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما براہ راست اس میں ملوث ہیں جس کا مقصد پاکستان کی خود مختاری کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رہنما عدالتوں سے سزا یافتہ اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ایک مہذب قوم کیسے ان کو رہنمائی کی اجازت دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
