Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 20 فارمیٹ میں شاہینوں کا کینگروز پر پلڑا بھاری

Now Reading:

ٹی 20 فارمیٹ میں شاہینوں کا کینگروز پر پلڑا بھاری
ٹی 20 فارمیٹ میں شاہینوں کا کینگروز پر پلڑا بھاری

ٹی 20 فارمیٹ میں شاہینوں کا کینگروز پر پلڑا بھاری

ٹی 20 فارمیٹ میں شاہینوں کا پلڑا کینگروز پر بھاری ہے جبکہ پاکستان ٹیم کو 12 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج رات ساڑھے 8 بجے پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ایک نظر دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز پر ڈالتے ہیں جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی ایک اور سینچری،پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی

Advertisement

مجموعی طور پر پاکستان کو نتائج میں برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیمیں اب تک 22 میچز میں مدمقابل آچکی ہیں جس میں 12 میچز پاکستان کامیاب رہا ہے جبکہ ایک میچ برابر اور ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔

آج ہونے والے میچ میں کینگروز کی ٹیم اپنے اسٹار کھلاڑیوں سے محروم ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں پاکستان کو ورلڈ کپ میں شکست دینے والی ٹیم کے صرف کھلاڑی شریک ہورہے ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان فنچ بھی ان دنوں فارم میں دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور گذشتہ دو میچز میں ان کی پرفارمنس انتہائی مایوس کن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے اسپنرز کو اچھا کھیلنا شروع کر دیا ہے،ثقلین مشتاق

Advertisement

آسٹریلیا کے عبوری ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے اس میچ میں بابر اعظم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر حاوی رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بابر نے ون ڈے سیریز میں ناقابل یقین حد تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہمیں واقعی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم اپنے فل فارم میں نظر آرہی ہے جبکہ ان کے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر امام الحق بھی موجود ہیں۔

ان دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز جیتنے میں کافی مدد کی ہے جبکہ بابر اعظم نے ون ڈے سیریز میں 276 رنز اورامام الحق نے 298 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کو ایک طرف ہام گراؤنڈ کا فائدہ حاصل ہے تو وہیں پاکستان کا بولنگ اٹیک بھی کافی مضبوط ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی ، شاہنواز دھانی اور حارث رؤف جیسے بولرز موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر