
پاکستان کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دفتر میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے مستقبل کے بارے میں کھل کر بات کی۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا خیال ہے کہ حکومت میں تبدیلی سے رمیز راجہ کے بطور چیئرمین پی سی بی کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق ے کہا کہ حکومت میں تبدیلیوں سے پی سی بی پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔
جب سے شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیر اعظم بنے ہیں ے تب سے پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر رمیز راجہ کا مستقبل غیر یقینی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اور پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ شہباز شریف سے قریبی تعلق رکھنے والے نجم سیٹھی کو رمیز راجہ کی جگہ چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News