پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نام سے کسی کو اپوزیشن لیڈر نامزد نہ کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی ممبران کے نام واپس لئے جارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے وفاق اور صوبوں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
جاری کیے جانے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سازش کے باعث پاکستان میں حکومت تبدیل کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امپورٹڈ اور غیر آئینی طریقے سے بنائی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی ہے جس کی بناء پر 11 اپریل کو قومی اسمبلی کی تمام نشستوں سے مستعفی ہوچکی ہے اور منحرف اراکین کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کاروائی کیلئے ریفرنسز دائر کیے جاچکے ہیں۔
عمران خان نے مراسلے میں واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی ممبران کے نام واپس لیتا ہوں لٰہذا ان ارکان کے کسی عمل کیلئے پارٹی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم کے پارٹی نام سے کسی رکن کو اپوزیشن لیڈر، کمیٹی کا رکن نامزد نہ کیا جائے اور کسی بھی فورم پر پی ٹی آئی کا نام استعمال کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف جمع کرائے جانے والے ریفرنسز پر مشاورتی اجلاس جاری ہے جو کہ آج صبح ای سی پی کو موصول ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
