Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی تصویر والا کُرتا 9 سال بعد دوبارہ فروخت کے لئے پیش

Now Reading:

عمران خان کی تصویر والا کُرتا 9 سال بعد دوبارہ فروخت کے لئے پیش

مشہور کپڑوں کے برانڈ کی جانب سے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی تصویروں والا کُرتا 9 سال بعد دوبارہ فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی تصاویر سے آویزاں کُرتوں کو فیشن ہاؤس ’کرما‘ نے 9 سال بعد دوبارہ فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

’کرما‘ نے ابتدائی طور پر ’عمران خان کُرتا‘ کو 2013 میں متعارف کرایا تھا جو عام انتخابات کے دوران انتہائی مقبول ہوا تھا اور پی ٹی آئی کارکنان اسے جلسوں اور ریلیوں میں پہن کر شریک ہوا کرتے تھے۔

اس وقت کُرتے کو مختلف رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس پر عمران خان کی تصاویر آویزاں تھیں۔

کُرتے کی رقم 20 ہزار رکھی گئی ہے، مداحوں کا دعویٰ—فوٹو: کرما، انستاگرام

Advertisement

اب فیشن ہاؤس ’کرما‘ نے ان ہی کُرتوں کو 9 سال بعد دوبارہ فروخت کے لیے پیش کردیا جبکہ کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کُرتوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Atelier Karma (@atelierkarma)

Advertisement

خیال رہے کہ فیشن ہاؤس نے ایک ایسے وقت میں پرانے کُرتوں کو دوبارہ متعارف کرایا ہے جب کہ حال ہی میں عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی، جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ سے ہٹ گئے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Atelier Karma (@atelierkarma)

Advertisement

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور ان کے وزارت عظمیٰ سے ہٹ جانے کے بعد فیشن ہاؤس نے پی ٹی آئی چیئرمین کی تصاویر سے آویزاں کُرتوں کو دوبارہ فروخت کے لیے پیش کیا جس کے بعد فیشن ہاؤس کا کہنا کہ لوگوں کی ڈیمانڈ پر اسے دوبارہ متعارف کروایا گیا ہے۔

تاہم اس بار فیشن ہاؤس نے کُرتوں کی قیمت بہت ہی زیادہ رکھی ہے، جس وجہ سے سوشل میڈیا پر اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

لوگوں نے فیشن ہاؤس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا—اسکرین شاٹ

اگرچہ فیشن ہاؤس نے آفیشل کُرتے کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک کُرتے کی قیمت 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ موجود پاجامے یا پینٹ کی علیحدہ قیمت 10 ہزار روپے رکھی ہے۔

لوگوں نے دعویٰ کیا کہ کمپنی نے خود انہیں کُرتے کی رقم 20 ہزار بتائی—اسکرین شاٹ

Advertisement

یعنی مجموعی طور پر کُرتا اور پینٹ 30 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ 2013 میں کُرتے کی رقم 4 ہزار روپے تھی۔

عمران خان کُرتوں کی قیمت 30 ہزار روپے رکھے جانے پر فیشن ہاؤس پر کئی لوگ تنقید کر رہے ہیں جب کہ فیشن ہاؤس پر سیاسی ہونے کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے تاہم تنقید کے باوجود فیشن ہاؤس نے ان کُرتوں کی اصل رقم پر کوئی وضاحت نہیں کی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Atelier Karma (@atelierkarma)

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر