Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرایوب خان نے بھی استعفی دے دیا

Now Reading:

عمرایوب خان نے بھی استعفی دے دیا
عمر ایوب

سابق وفاقی وزیرعمرایوب خان نے بھی استعفی دے دیا۔

عمرایوب خان ضلع ہری پور منتخب ہوئے جبکہ عمرایوب حکومت کے وزیرخزانہ اور وزیراقتصادی امور بھی رہے۔

 عمرایوب مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن میں بھی رہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دے دیے۔

شیخ رشید

Advertisement
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ استعفے بہت پہلے دے دینے چاہیے تھے، ایمرجنسی اورگورنرراج بھی لگا دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اتوارکودوبارہ باہرنکلیں گے، پاپڑ والے کو وزیراعظم نہیں دیکھ سکتے، گلی کوچوں میں جنگ ہوگی۔

شفقت محمود
سابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے استعفے کی کاپی ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھ کر ان لٹیروں کی سازشوں کو جائز قرار نہیں دے سکتا۔

علی زیدی

Advertisement
پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی کوبھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح غیر ملکی فنڈڈ حکومت کی تبدیلی کو قبول نہیں کرتے، پاکستان کی خودمختاری کی جنگ کا فیصلہ لٹیرے نہیں عوام سڑکوں پر کریں گے۔

مراد سعید
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کوبھجوا دیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو بھکاری بنایا، جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنایا، میرے لوگوں کو پناہ گزین، میری ماں کوزندہ درگورکردیا، میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ ابسولوٹلی ناٹ۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فقط میرانہیں میرے ملک کے 22 کروڑعوام کا بھی ہے۔

Advertisement

فرخ حبیب
پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں27 اپریل تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا جو وزیراعظم بن رہا ہے وہ کئی سالوں سے نہیں بتا رہا مقصود چپڑاسی کے بینک اکاؤنٹ میں 4 ارب کیسے آیا؟ اس پر بھی سو موٹو لیا جائے گا یا پھرجیلوں میں بند سب چوروں کو باہر نکال دیں۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کیخلاف اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اس امپورٹد حکومت کو نہیں مانتے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں 10 ارب سے 15 ارب ڈالرزسرمایہ کاری کی راہ ہموارہونے کے امکانات
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی گیمبیا کے صدر سے ملاقات
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
نائلہ کیانی کا ہر بلند چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم باعثِ فخر ہے، بلاول بھٹو
ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون
او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر